BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

ڈائینیا پاکستان لمیٹڈ نے حب میں 1.1 میگاواٹ کے ونڈ پاور منصوبے کا اعلان کردیا۔

کیمیکل ساز کمپنی ڈائینیا پاکستان لمیٹڈ نے بلوچستان کے علاقے حب میں 1.1 میگاواٹ کا کیپٹیو ونڈ پاور منصوبے کا اعلان کیا ہے، یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب پاکستان کی کمپنیاں پائیدار ترقی اور روایتی توانائی پر انحصار کم کرنے کے لیے قابلِ تجدید ذرائع کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

ڈائینیا پاکستان لمیٹڈ نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ اپنے نوٹس میں انکشاف کیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حب بلوچستان میں 1.1 میگاواٹ کے کیپٹیو ونڈ پاور پراجیکٹ کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے جو متعلقہ ریگولیٹری منظوریوں اور معاہدوں سے مشروط ہے۔

ڈائینیا پاکستان نے بتایا کہ یہ منصوبہ کمپنی کے طویل مدتی پائیداری کے اہداف کی تکمیل کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ ای پی سی معاہدے اور متعلقہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے۔

قابلِ تجدید توانائی کی جانب عالمی رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ بین الاقوامی قابلِ تجدید توانائی ایجنسی (آئی آر ای این اے) کے مطابق، گزشتہ سال دنیا بھر میں قابلِ تجدید توانائی کی پیداواری صلاحیت میں 15.1 فیصد اضافہ ہوا جو 4.5 ٹیرا واٹ تک پہنچ گئی جس کی قیادت زیادہ تر چین نے کی۔

پاکستان میں بھی اسی طرح کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جہاں متبادل توانائی کے ذرائع کی طرف منتقلی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ اپریل میں ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے اپنے پلانٹ پر 4.8 میگاواٹ کے ونڈ پاور منصوبے کی تکمیل کے بعد اسکا آغاز کردیا ہے۔ اس تازہ توسیع کے ساتھ کمپنی کی قابلِ تجدید توانائی سے حاصل ہونے والی مجموعی تنصیب شدہ صلاحیت 9.8 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔

ادھر جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج کو جاری ایک علیحدہ نوٹس میں ڈائینیا پاکستان نے آگاہ کیا کہ مارکیٹ کا جائزہ لینے کے بعد اس کے بورڈ نے ریزن ڈویژن میں ایک نئی مصنوعات کی کیٹیگری — ریزن ایڈیٹیوز اور پی وی اے وائٹ گلو — کی کمرشل پیداوار اور فروخت کے آغاز کی منظوری دے دی ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ مصنوعات موجودہ سہولتوں، ڈھانچے اور پیداواری صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے تیار کی جائیں گی اور اس کے لیے کسی اضافی سرمایہ کاری کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ڈائینیا پاکستان، جو 1982 میں قائم کیا گیا، پاکستانی کیمیکل انڈسٹری کا ایک معروف نام ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ میں فہرست ہے۔ اعلی درجے کے یوریا/میلمین مولڈنگ کمپاؤنڈ کو تیار اور فروخت کرنے میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ ہم فارملڈہائڈ اور لکڑی پر مبنی ریزن میں بھی قابلیت رکھتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.