BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے ایران کو اسرائیل کے ساتھ امریکہ کی جانب سے تجویز کردہ جنگ بندی پر اس وقت آمادہ کیا جب ایرانی میزائلوں نے دوحہ کے قریب ایک امریکی اڈے کو نشانہ بنایا۔ یہ بات منگل کے روز مذاکرات سے باخبر ایک ذریعے نے اے ایف پی کو بتائی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیر کے روز قطری سرزمین پر اس غیرمعمولی حملے کے بعد واشنگٹن کی درخواست پر قطری وزیراعظم نے ایرانی حکام سے رابطہ کیا۔

قطر کے ایران اور امریکہ دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور وہ، خلیجی ریاست عمان کے ساتھ مل کر اس تنازع کے سفارتی حل کے لیے کوشاں رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق قطر میں العدید فوجی اڈے پر حملوں کے بعد صدر (ڈونلڈ) ٹرمپ نے امیرِ قطر کو بتایا کہ اسرائیل نے امریکہ کی جنگ بندی کی تجویز پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس کے بعد امریکی صدر نے قطر سے درخواست کی کہ وہ ایران کو اس معاہدے پر آمادہ کرے، نائب صدر جے ڈی وینس نے قطری وزیراعظم سے بات کی، جنہوں نے ایرانی حکام سے رابطے میں انہیں اس تجویز پر رضامند کر لیا۔

ذرائع نے حساس معاملہ ہونے کے باعث نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ معلومات فراہم کی ہیں۔

اسرائیل نے منگل کے روز اس جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا جبکہ ایران کی اعلیٰ سیکورٹی کونسل نے دعویٰ کیا کہ اس نے اسرائیل کو یکطرفہ طور پر جنگ بندی پر مجبور کیا ہے۔

تاہم اس کے بعد دونوں فریقین ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام لگا رہے ہیں۔

پیر کے روز ایران نے قطر میں امریکی فضائی اڈے العدید پر حملہ کیا ہے، جو مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈا ہے۔ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ حملہ ہفتے کے اختتام پر ایران کے جوہری تنصیبات پر امریکی فضائی کارروائی کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران قطری وزیراعظم نے ایرانی حملے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے، تاہم واضح کیا ہے کہ قطر کا ردعمل سفارتی اور قانونی نوعیت کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریاستِ قطر پر حملہ ایک ناقابل قبول اقدام ہے، خصوصاً اس پس منظر میں کہ ریاستِ قطر مسلسل کشیدگی کو پرامن طریقے سے کم کرنے کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہی تھی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے منگل کو وضاحت کی ہے کہ قطر میں امریکی اڈے پر حملہ خلیجی ہمسائے کے خلاف نہیں بلکہ اپنے حق دفاع کا اظہار تھا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے قطری وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کی جانب سے العديد اڈے کو نشانہ بنانے والی میزائل کارروائی ایران کے جائز حقِ دفاع کے تحت کی گئی ہے۔

گفتگو کے دوران شیخ محمد نے واشنگٹن اور تہران پر زور دیا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام پر عمان کی ثالثی میں جاری مذاکرات دوبارہ شروع کریں، جو اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے آغاز کے بعد تعطل کا شکار ہو گئے تھے۔

شیخ محمد نے مزید کہا کہ قطر، جو اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک کلیدی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، غزہ کی جنگ میں نئی جنگ بندی کے لیے بات چیت کی بحالی پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، اور ان شاءاللہ، ہم آئندہ دو روز میں دونوں فریقوں کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا کوئی موقع تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اسرائیلی فریق ایران کے ساتھ جنگ بندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غزہ پر من مانی بمباری کا سلسلہ دوبارہ شروع نہیں کرے گا۔

Comments

Comments are closed.