BR100 Decreased By (-0.35%)
BR30 Decreased By (-0.45%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.3%)
BAFL 56.51 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.62 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 29.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.43%)
CNERGY 12.79 Decreased By ▼ -0.19 (-1.46%)
DFML 17.79 Increased By ▲ 0.30 (1.72%)
DGKC 184.48 Decreased By ▼ -2.74 (-1.46%)
FABL 93.65 Decreased By ▼ -0.06 (-0.06%)
FCCL 51.33 Decreased By ▼ -0.32 (-0.62%)
FFL 14.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.62%)
GGL 18.87 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 302.45 Decreased By ▼ -1.33 (-0.44%)
HUBC 197.75 Decreased By ▼ -1.21 (-0.61%)
HUMNL 9.94 Increased By ▲ 0.09 (0.91%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.35 Increased By ▲ 0.18 (0.69%)
MLCF 89.80 Decreased By ▼ -1.43 (-1.57%)
OGDC 313.70 Increased By ▲ 0.31 (0.1%)
PAEL 35.02 Decreased By ▼ -0.22 (-0.62%)
PIBTL 14.61 Decreased By ▼ -0.10 (-0.68%)
PIOC 236.00 Decreased By ▼ -3.62 (-1.51%)
PPL 219.32 Decreased By ▼ -2.04 (-0.92%)
PRL 91.38 Increased By ▲ 0.16 (0.18%)
SNGP 90.49 Decreased By ▼ -0.38 (-0.42%)
SSGC 23.16 Decreased By ▼ -0.14 (-0.6%)
TELE 7.56 Decreased By ▼ -0.05 (-0.66%)
TPLP 12.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.48%)
TRG 55.24 Decreased By ▼ -0.55 (-0.99%)
UNITY 7.97 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے زاہد میر کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

لسٹڈ کمپنی نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ زاہد میر کو پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر دوبارہ مقرر کیا جائے، ان کی تقرری یکم اگست 2025 سے 31 جولائی 2027 تک دو سال کے لیے مؤثر ہوگی۔

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق، زاہد میر یکم اگست 2019 سے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

زاہد میر پٹرولیم انجینئر ہونے کے ساتھ ساتھ ایم بی اے بھی ہیں، اور تیل و گیس کی صنعت میں سرکاری و نجی شعبے کی متعدد کمپنیوں میں 32 سال سے زائد کا وسیع تکنیکی و انتظامی تجربہ رکھتے ہیں۔ اُنہیں آن شور اور آف شور دونوں اقسام کی سرگرمیوں میں وسیع تجربہ حاصل ہے اور وہ اپ اسٹریم آپریشنز کے تمام مراحل میں اعلیٰ سطح پر شامل رہے ہیں۔

زاہد میر کو فیلڈ آپریشنز کی نگرانی کا بھی وسیع تجربہ حاصل ہے جن میں پیداواری عمل، ابتدائی انجینئرنگ، منصوبہ بندی، ترقی اور عملی نفاذ شامل ہیں، یہ تجربہ انہوں نے پاکستان اور برطانیہ میں قومی اور بین الاقوامی تیل و گیس کمپنیوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے حاصل کیا۔

پی آر ایل کی ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق وہ اس سے قبل شیل، کوفپیک، پریمیئر آئل اور او جی ڈی سی ایل جیسے اداروں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی آخری تقرری او جی ڈی سی ایل میں منیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او کے طور پر ہوئی تھی۔

Comments

Comments are closed.