ایران پر امریکا کے حملوں کے بعد برطانیہ کے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے جوہری عزائم کے حوالے سے دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئے۔
کیئر اسٹارمر نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر کہا کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور امریکا نے اس خطرے کو کم کرنے کے لیے اقدام اٹھایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں استحکام ہماری ترجیح ہے اور ہم ایران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئے اور اس بحران کا سفارتی حل تلاش کرے۔


Comments
Comments are closed.