BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

حکام نے اتوار کو تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے میزائلوں کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان یہ اب تک کا سب سے شدید تصادم ہے، جس میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر نئے اور شدید حملوں کا تبادلہ کیا۔

ایران میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد دارالحکومت تہران میں دو ایندھن ڈپوؤں پر بمباری کے بعد دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے۔ کئی دنوں سے ایرانی شہری پٹرول کی قلت کے خدشے پر طویل قطاروں میں لگے ہوئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ واشنگٹن کا اسرائیل کے اس شدید حملے سے کوئی تعلق نہیں، جو جمعے کو ایران میں فوجی اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے امریکی مفادات پر حملہ کیا تو امریکہ کی مکمل طاقت اور قوت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر دعویٰ کیا کہ ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان آسانی سے معاہدہ کرا سکتے ہیں اور اس خونریز تنازعے کو ختم کر سکتے ہیں۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق، ساحلی شہر بات یام میں ایک میزائل حملے میں چھ افراد ہلاک اور کم از کم 180 زخمی ہوئے۔ امدادی کارکن ہیلمٹ اور ٹارچز کے ساتھ صبح سویرے تباہ شدہ عمارت کا ملبہ کھنگال رہے تھے۔ پولیس نے کہا کہ کم از کم سات افراد لاپتہ ہیں جو ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں۔

بات یام کے رہائشی شاہار بین زیون نے بتایا کہ ایک زور دار دھماکہ ہوا، اور مجھے لگا کہ پورا گھر گر گیا۔ یہ معجزہ تھا کہ ہم بچ گئے۔

شمالی اسرائیل کے شہر تمرہ میں ایک اور حملے میں تین منزلہ عمارت تباہ ہوگئی، جس میں چار خواتین ہلاک ہوئیں، اور اسرائیل میں جمعے سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

ایران کے اقوام متحدہ میں سفیر نے بتایا کہ جمعے کے اسرائیلی حملوں کی پہلی لہر میں 78 افراد شہید اور 320 زخمی ہوئے۔ ایران کے حکام نے اتوار کی صبح تک تازہ جانی نقصان کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے، تاہم تہران کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ان کے اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور جوہری سائنسدانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ریڈ لائن

دہائیوں کی دشمنی اور پراکسی جنگوں کے بعد، یہ پہلا موقع ہے کہ ایران اور اسرائیل نے براہ راست اس شدت سے ایک دوسرے کو نشانہ بنایا ہے، جس سے پورے مشرق وسطیٰ میں ایک طویل جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

اتوار کی صبح تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے تہران میں ایران کی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا، جس کی تصدیق تسنیم نیوز ایجنسی نے کی، تاہم وزارت دفاع نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اسرائیلی افواج نے مزید بتایا کہ انہوں نے ایران کے خفیہ جوہری ادارے ایس پی این ڈی، ایندھن بردار ٹینکروں اور دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ایرانی وزارت تیل نے تصدیق کی کہ تہران کے علاقے میں دو ایندھن ڈپو تباہ ہوئے۔

تہران کے شمال مغربی علاقے شہران میں ایک ڈپو کو جلتا ہوا دیکھا گیا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ وہ آیت اللہ کے نظام کی ہر تنصیب کو نشانہ بنائیں گے، جبکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا کہ اگر حملے جاری رہے تو زیادہ شدید اور طاقتور جواب دیا جائے گا۔

اسرائیلی حملوں میں نطنز کے یورینیم افزودگی پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا، اور ایران کے اعلیٰ فوجی افسر جنرل محمد باقری اور پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی شہید ہوئے۔

اتوار کو اسرائیلی فوج نے ایرانی شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر میں ہتھیاروں کی تنصیبات کے قریبی علاقوں سے انخلا کریں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد ہیں کہ امریکی افواج نے اسرائیلی حملوں میں مدد کی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں، اور ہمارا ردعمل مکمل طور پر جائز ہے۔ اگر جارحیت بند ہوئی تو ہمارے حملے بھی رک جائیں گے۔

برطانیہ کی حمایت

عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیلوں کے باوجود حملے جاری ہیں۔ ایران نے امریکہ کے ساتھ ہونے والے حالیہ جوہری مذاکرات منسوخ کر دیے، یہ کہتے ہوئے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے دوران بات چیت نہیں کر سکتا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں اسرائیلی جنگی طیاروں کو ایندھن فراہم کیا جاتا ہے، اور خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے حملے جاری رکھے تو ردعمل زیادہ وسیع اور شدید ہوگا۔

یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل پر کئی میزائل داغے، اور یہ حملے ایرانی فوجی کارروائیوں سے ہم آہنگ تھے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ایک گھنٹے کے دوران ایران کی طرف سے داغے گئے سات ڈرونز کو مار گرایا گیا۔

خطے میں کشیدگی پر عالمی تشویش بڑھ رہی ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے گفتگو کرتے ہوئے ”تباہ کن جنگ“ کے خطرے سے خبردار کیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں لڑاکا طیارے اور دیگر اثاثے تعینات کر رہا ہے، اور ساتھ ہی فریقین پر زور دیا کہ کشیدگی کم کی جائے۔

Comments

Comments are closed.