BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.74 Decreased By ▼ -0.46 (-0.82%)
BIPL 27.10 Increased By ▲ 0.33 (1.23%)
BOP 32.75 Decreased By ▼ -0.23 (-0.7%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.90 Increased By ▲ 0.18 (1.02%)
DGKC 196.00 Decreased By ▼ -0.67 (-0.34%)
FABL 98.95 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
FCCL 52.09 Increased By ▲ 0.84 (1.64%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.32 (1.98%)
GGL 25.00 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
HBL 292.40 Decreased By ▼ -3.09 (-1.05%)
HUBC 214.25 Increased By ▲ 0.07 (0.03%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.18 Increased By ▲ 0.12 (1.7%)
LOTCHEM 26.85 Decreased By ▼ -2.27 (-7.8%)
MLCF 88.75 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
OGDC 310.37 Decreased By ▼ -1.58 (-0.51%)
PAEL 40.95 Decreased By ▼ -0.04 (-0.1%)
PIBTL 15.94 Decreased By ▼ -0.02 (-0.13%)
PIOC 284.70 Increased By ▲ 1.86 (0.66%)
PPL 212.00 Decreased By ▼ -0.66 (-0.31%)
PRL 53.40 Increased By ▲ 0.86 (1.64%)
SNGP 98.70 Decreased By ▼ -0.66 (-0.66%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.36 Increased By ▲ 0.04 (0.48%)
TPLP 13.00 Decreased By ▼ -0.22 (-1.66%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.93 Decreased By ▼ -0.01 (-0.1%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.02 (1.64%)

اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز نے ہفتے کے روز بتایا کہ ایران کے ایک میزائل نے ملک کے شمالی علاقے گلیل میں حیفا کے قریب ایک گھر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی ایمرجنسی ایجنسی ”میگن ڈیوڈ ایڈوم“ نے ایک بیان میں کہا کہ ویسٹرن گلیل میں ایک دو منزلہ گھر پر میزائل گرنے کے بعد ٹیموں نے 14 زخمیوں کی اطلاع دی ہے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے جبکہ باقیوں کو مختلف نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے ایک صحافی کے مطابق ساحلی اسرائیلی شہر تل ابیب میں جب خطرے کے سائرن بجے تو لوگ کمیونٹی بم شیلٹرز میں پناہ لینے لگے۔

یروشلم اور مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں ایرانی میزائلوں نے رات کے آسمان کو روشن کر دیا، جن میں سے کئی میزائل اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے روک لیے۔

فوجی الرٹس کے دوران جب شہریوں کو فوراً پناہ لینے کی ہدایت کی گئی، تو متعدد افراد نے سرخ اشارے پر گاڑیاں روکے بغیر سڑکیں عبور کیں۔

اسرائیلی فوجی سنسر شپ کے تحت صحافیوں کو میزائل حملوں کی فوٹیج یا درست مقامات کی نشاندہی کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

ایران کے پہلے مرحلے کے ڈرون اور میزائل حملوں میں، جو جمعہ کو کیے گئے، 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

ایرانی حملے اسرائیل کی وسیع فضائی کارروائی کے جواب میں کیے گئے، جس میں ایران کے جوہری اور فوجی مراکز، اعلیٰ کمانڈرز، جوہری سائنسدانوں اور درجنوں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی حملوں کا مقصد ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو ختم کرنا تھا۔

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ہفتے کے روز بھی ایران کے خلاف اپنی غیر معمولی مہم کو جاری رکھتے ہوئے اس نے دارالحکومت تہران اور مغربی ایران میں ایک زیرِ زمین تنصیب پر حملہ کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.