ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے والے اعلیٰ فوجی افسران کی جگہ فوری طور پر نئے کمانڈرز تعینات کر دیے۔
الگ الگ احکامات میں خامنہ ای نے محمد پاکپور کو پاسدارانِ انقلاب (اسلامک ریولوشنری گارڈ کور) کے سربراہ حسین سلامی کی جگہ نیا کمانڈر مقرر کیا، جبکہ عبدالرحیم موسوی کو جنرل محمد باقری کی جگہ مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کا نیا سربراہ نامزد کیا۔


Comments
Comments are closed.