دنیا

مصنوعی ذہانت کا ذمہ دارانہ استعمال ایپیک کی ترجیح ہے، چینی سفیر

  • ایپیک کے رکن ممالک نے مصنوعی ذہانت سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے، چن شو
شائع اپ ڈیٹ

ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپیک) میں شامل ممالک مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے محفوظ استعمال اور اس کے ذمہ دارانہ اطلاق پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ایپیک کے سینئر عہدیداروں کے اجلاس کے رواں سال کے چیئرمین چن شو نے منگل کو یہ بات کہی۔

چن شو جو اقوام متحدہ میں چین کے سفیر بھی ہیں، نے کہا کہ ایپیک کے رکن ممالک نے مصنوعی ذہانت سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے اور اس حوالے سے ایک اہم اتفاق رائے بھی حاصل کیا ہے۔