انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جے شاہ کو بلا مقابلہ دوسری مدت کے لیے چیئرمین منتخب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پیر کو بتایا کہ جے شاہ بالی میں ہونے والے گورننگ باڈی کے بورڈ اجلاس میں بلا مقابلہ دوسری مدت کے لیے چیئرمین منتخب ہوئے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سیکریٹری جے شاہ 2024 میں 35 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ اس عہدے پر منتخب ہوئے تھے جس کے بعد وہ آئی سی سی کے کم عمر ترین چیئرمین بن گئے۔
ان کی دوسری دو سالہ مدت کے دوران 2027 کا ون ڈے ورلڈ کپ جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا جبکہ 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی بھی متوقع ہے۔
جے شاہ نے کہا کہ اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت اس کھیل کو نئے ناظرین تک پہنچانے اور کھلاڑیوں اور شائقین کی نئی نسل کو متعارف کرانے کا غیر معمولی موقع فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ جے شاہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے صاحبزادے ہیں۔