پاکستان

صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، قومی سیاست سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو اپنے حالیہ دورہ ترکیہ کے بارے میں آگاہ کیا، جہاں انہوں نے 31ویں کوپ کانفرنس میں شرکت کی تھی۔
شائع اپ ڈیٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہفتے کو ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران قومی سیاست سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو اپنے حالیہ دورہ ترکیہ کے بارے میں آگاہ کیا، جہاں انہوں نے 31ویں کوپ کانفرنس میں شرکت کی تھی۔

ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

دونوں رہنماؤں نے ملک میں معاشی استحکام اور ترقی کے لیے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026