کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 روپے کی کمی ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 49 ڈالر کی نمایاں کمی سے 3891 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 49 ڈالر کی نمایاں کمی سے 3891 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4900 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 11 ہزار636 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4201 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 52 ہزار 911 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 10900 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 16 ہزار 536 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 111 روپے کی کمی سے 5467 روپے ہوگئی۔