دنیا
یمن کے حوثیوں کی مدینہ میں سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ تیل پائپ لائن پر حملے کی تردید
- دارالحکومت ریاض میں پائپ لائن کو نشانہ بنایا تھا، حوثی
یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کی اہم ایسٹ ویسٹ تیل پائپ لائن پر مدینہ کے علاقے میں حملہ کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دارالحکومت ریاض میں پائپ لائن کو نشانہ بنایا تھا۔
اس سے قبل پیر کو سعودی وزارتِ توانائی کے ایک ذریعے نے سرکاری میڈیا کو بتایا تھا کہ مدینہ کے علاقے میں پائپ لائن پر حملہ کیا گیا، تاہم اس سے اس کی آپریشنل سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔