✕
کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے پر مستحکم ، چاندی کے نرخ میں معمولی کمی

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4066 ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار رہا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ چاندی کے نرخ میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4066 ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار رہا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے پر برقرار رہا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 67 ہزار914 روپے پر برقرار رہی ۔

یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 6500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کی کمی سے 5668 روپے ہوگئی۔