✕
کاروبار اور معیشت

آخری تاریخ گزر گئی، ایف بی آر نے ہزاروں ٹیکس دہندگان اِن ایکٹو کردیے

  • آخری تاریخ تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ہزاروں ٹیکس دہندگان کا ایکٹو اسٹیٹس فوری طور پر تبدیل کرکے اِن ایکٹو کردیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 31 اکتوبر 2026ء کی آخری تاریخ تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ہزاروں ٹیکس دہندگان کا ایکٹو اسٹیٹس فوری طور پر تبدیل کرکے اِن ایکٹو کردیا ہے۔

ٹیکس ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ان ٹیکس دہندگان کا اسٹیٹس بھی ایکٹو سے اِن ایکٹو کردیا گیا ہے جنہوں نے 31 اکتوبر 2026 کی آخری تاریخ کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے اسی روز (31 اکتوبر) توسیع کی درخواست بھی دی تھی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026