✕
دنیا

جنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں طیارہ بھیجنے پر غور

  • سیول ممکنہ اقدامات کے حوالے سے واشنگٹن کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے، وائی سنگ لک
شائع اپ ڈیٹ

جنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے مشیر وائی سنگ لک نے جمعرات کو کہا کہ سیول آبنائے ہرمز میں ممکنہ تعیناتی کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے، جن میں بحری گشت کرنے والا طیارہ بھیجنا بھی شامل ہے۔

وائی سنگ لک نے پارلیمانی جائزہ اجلاس میں بتایا کہ سیول ممکنہ اقدامات کے حوالے سے واشنگٹن کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم صدر لی جے میونگ کے سابقہ اعلان کے مطابق جنگی دستوں کی تعیناتی کا آپشن خارج کر دیا گیا ہے۔