✕
کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کے اضافے سے 4031 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کے اضافے سے 4031 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3500 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3001 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 22 ہزار 136 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 61 روپے کے اضافے سے 5854 روپے ہوگئی۔