پاکستان
پی ڈی پی کا پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ
- ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے گھریلو اور تجارتی صارفین کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی، اعظم منہاس
پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے وائس چیئرمین اعظم منہاس نے پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے گھریلو اور تجارتی صارفین کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی، جبکہ پیٹرول مہنگا ہونے سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوگا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ جس دن عوام کی آنکھوں سے پٹی اتر گئی، اشرافیہ کو اپنا بوریا بستر سمیٹ کر جانا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگے طیاروں اور گاڑیوں کے حصول اور اشرافیہ کو شاہانہ مراعات دینے کے بجائے عوام کی خوشحالی کو ترجیح دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بے تحاشا مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔