✕

روسی وزارتِ دفاع نے بدھ کو کہا کہ اس کے ڈرونز نے ایک ایسے مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا ہے جو یوکرین کے لیے فوجی سامان لے کر بندرگاہ اوڈیسا کی جانب رواں دواں تھا۔ یہ کارروائی امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات سے چند گھنٹے قبل کی گئی۔

وزارتِ دفاع نے مزید کہا کہ روسی افواج نے وسطی یوکرین کے شہر پولتاوا میں ڈرون ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے گوداموں کے ایک کمپلیکس کو بھی نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ بجلی کے گرڈ اسٹیشن پر بھی حملہ کیا گیا جو یوکرین کے دفاعی اور صنعتی شعبوں کے ساتھ ساتھ کیف میں لاجسٹکس مراکز کو بجلی فراہم کرتا ہے۔