✕
دنیا

ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس میں حصہ دینے کا اعلان

  • امریکی مردم شماری بیورو کے 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد تقریباً 7 کروڑ 30 لاکھ ہے
شائع اپ ڈیٹ

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیکنالوجی ارب پتی ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال امریکا کے ہر بچے کو اپنی راکٹ کمپنی اسپیس ایکس کا ایک شیئر دیں گے۔

مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ یہ اقدام کئی اقدامات میں پہلا ہوگا، تاہم انہوں نے اس منصوبے کی تفصیلات یا اس پر عمل درآمد کا طریقہ نہیں بتایا۔

امریکی مردم شماری بیورو کے 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد تقریباً 7 کروڑ 30 لاکھ ہے۔ فوربز کے مطابق مسک اسپیس ایکس کے 38 فیصد حصص کے مالک ہیں۔

ان کا یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ وعدہ کیا تھا کہ اگر نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ان کی ریپبلکن جماعت کانگریس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھتی ہے تو ہر امریکی بالغ شہری کو 5 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

اسپیس ایکس نے جون میں حصص کی ابتدائی عوامی پیشکش کے ذریعے 85 ارب 70 کروڑ ڈالر حاصل کیے، جو تاریخ کی سب سے بڑی آئی پی او قرار دی گئی۔ کمپنی کے اسٹار شپ میگا راکٹ نے ستمبر میں پہلی بار مدار میں پہنچ کر اہم سنگ میل عبور کیا۔ یہ راکٹ مریخ پر انسانی مشن کے لیے مسک کے منصوبوں میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔