کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت 439036 روپے پر مستحکم، چاندی کی قیمت بڑھ گئی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4165 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں جب کہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4165 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے پر برقرار رہا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 76 ہزار402 روپے پر برقرار رہی ۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو فی تولہ سونا 1600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے کا ہوگیا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 59 روپے کے اضافے سے 6234 روپے ہوگئی۔