✕
دنیا

نئے پل کے افتتاح سے چین اور شمالی کوریا کے تعلقات میں نیا باب کھل گیا، چینی وزیراعظم

  • لی چیانگ نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک اس پل کے رابطے کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرتے ہوئے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنائیں گے
شائع اپ ڈیٹ

چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ چین اور شمالی کوریا کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں اور ان کے درمیان تعلقات کا ایک نیا باب کھل رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو دونوں ہمسایہ ممالک کو ملانے والے نئے یالو دریا پل کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہی۔

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق لی چیانگ نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک اس پل کے رابطے کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرتے ہوئے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنائیں گے اور سرحدی علاقوں میں تعاون کے امکانات سے فائدہ اٹھائیں گے۔