مارکٹس
آذربائیجان میں جنوری تا ستمبر تیل کی پیداوار 1 کروڑ 99 لاکھ ٹن رہی
- ستمبر تک کے نو ماہ کے دوران یورپ کو 8.6 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس برآمد کی گئی، وزارتِ توانائی
وزارتِ توانائی نے جمعرات کو بتایا کہ جنوری سے ستمبر کے دوران آذربائیجان میں تیل کی پیداوار 1 کروڑ 99 لاکھ میٹرک ٹن رہی۔ اس عرصے کے دوران بی پی نے 1 کروڑ 18 لاکھ میٹرک ٹن تیل پیدا کیا۔
کنڈینسیٹ سمیت تیل کی برآمدات 1 کروڑ 55 لاکھ میٹرک ٹن رہیں۔
وزارت کے مطابق آذربائیجان نے ستمبر تک کے نو ماہ کے دوران یورپ کو 8.6 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس برآمد کی۔