پاکستان
روس کے وزیر داخلہ چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- یہ کسی روسی وزیر داخلہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے
روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ یہ کسی روسی وزیر داخلہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد آمد پر روسی وزیر داخلہ کا استقبال کیا اور ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
دورے کے دوران روسی وزیر داخلہ کی پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
توقع ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کو دوطرفہ روابط مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا۔