کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی کمی ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کی کمی سے 4174 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کی کمی سے 4174 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 39 ہزار936 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1800 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 77 ہزار 174 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 42 ہزار 36 روپے پر مستحکم رہی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 23 روپے کی کمی سے 6532 روپے ہوگئی۔