✕
مارکٹس

سویا بین آئل کی قیمتوں میں تیزی سے پام آئل کے نرخ بڑھ گئے

  • پام آئل کے بینچ مارک معاہدے کی قیمت 5 رنگٹ یا 0.11 فیصد اضافے کے بعد 4,666 رنگٹ فی میٹرک ٹن ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

ملائیشین پام آئل کے مستقبل کے سودوں کی قیمتوں میں جمعہ کو معمولی اضافہ ہوا اور تین ہفتوں میں پہلی بار ہفتہ وار اضافے کی راہ پر گامزن رہیں کیونکہ سویا بین کے تیل کی قیمتوں میں تیزی نے ذخائر بڑھنے کے خدشات کو زائل کردیا۔

برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں اکتوبر میں ترسیل کے لیے پام آئل کے بینچ مارک معاہدے کی قیمت دوپہر کے وقفے تک 5 رنگٹ یا 0.11 فیصد اضافے کے بعد 4,666 رنگٹ (1,141.95 ڈالر) فی میٹرک ٹن ہوگئی۔

رواں ہفتے اب تک اس معاہدے کی قیمت میں 3.55 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

کوالالمپور میں قائم تجارتی فرم آئس برگ ایکس ایس ڈی این بی ایچ ڈی کے پراپرائٹری ٹریڈر ڈیوڈ این جی نے کہا کہ پام آئل کے مستقبل کے سودوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور جمعرات کو ہونے والی تیز بحالی اور سویا بین کے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے انہیں سہارا ملا ہے۔ تاہم ملائیشین پام آئل بورڈ (ایم پی او بی) کی طلب و رسد سے متعلق آئندہ رپورٹ سے قبل ذخائر کی بلند سطح کے خدشات مزید اضافے کو محدود کرسکتے ہیں۔