کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 31 ڈالر کی کمی سے 4119 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 31 ڈالر کی کمی سے 4119 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 34 ہزار436 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2658 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے پر مستحکم رہی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کی کمی سے 6488 روپے ہوگئی۔