✕
دنیا

تھائی لینڈ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی

  • وزارت داخلہ کے مطابق 16 ستمبر سے 7 اکتوبر کے دوران 51 صوبوں میں سیلاب آیا۔
شائع اپ ڈیٹ

تھائی لینڈ کی وزارت داخلہ نے بدھ کو بتایا کہ 16 ستمبر سے آنے والے سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 60 ہوگئی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق 16 ستمبر سے 7 اکتوبر کے دوران 51 صوبوں میں سیلاب آیا۔

اس وقت 28 صوبے سیلاب سے متاثر ہیں، جن میں دارالحکومت بینکاک بھی شامل ہے۔

وزارت نے بتایا کہ مجموعی طور پر 11 لاکھ 50 ہزار گھرانے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔