✕
مارکٹس

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں استحکام

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,150 ڈالر فی اونس پر برقرار
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو چاندی اور سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,150 ڈالر فی اونس پر برقرار رہی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے پر برقرار رہا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 75 ہزار116 روپے پر برقرار رہی ہے ۔

یاد رہے کہ پیر کو فی تولہ سونا 1200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے پر جاپہنچا تھا۔

دریں اثنا چاندی کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 6,588 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔