✕
کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 4150 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 4150 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1029 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 66 روپے کے اضافے سے 6588 روپے ہوگئی۔