دنیا
روسی فضائی حملے، کیف اور گرد و نواح میں ایک ہلاک، 5 افراد زخمی
- رائٹرز کے ایک عینی شاہد نے شہر میں دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی۔
حکام نے بتایا کہ بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف اور اس کے گرد و نواح میں روسی فضائی حملوں کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ مزید 5 افراد زخمی ہوگئے۔
میئر وٹالی کلیچکو نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ کیف میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے نجی مکانات کے ساتھ ایک دکان اور گودام بھی متاثر ہوئے اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
رائٹرز کے ایک عینی شاہد نے شہر میں دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی۔
کیف کے علاقائی گورنر تیمور تکاچینکو نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ علاقے میں روسی میزائل اور ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک اور مزید 3 افراد زخمی ہوئے، جبکہ بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات، مکانات، گوداموں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔