✕
دنیا

اسرائیلی حملے میں حماس کا سینئر کمانڈر شہید

  • عزالدین البیک حملوں کی منصوبہ بندی اور جنگجوؤں کی بھرتی میں ملوث تھا، بینجمن نیتن یاہو
شائع اپ ڈیٹ

اسرائیلی اور فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ منگل کو اسرائیلی فضائی حملے میں شمالی غزہ کی پٹی میں حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ عزالدین البیک شہید ہوگئے۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے عزالدین البیک کو نشانہ بنایا جو ان کے بقول حملوں کی منصوبہ بندی اور جنگجوؤں کی بھرتی میں ملوث تھا۔

طبی عملے اور حماس ذرائع نے بھی عزالدین البیک کے شہید ہونے کی تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائی حملہ علی الصبح غزہ سٹی کے نصر محلے میں واقع ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا۔