پام آئل کی قیمتیں آٹھ ہفتوں کی کم ترین سطح پر
- پام آئل کا معاہدہ برسا ملائیشیا ڈیریویٹو ایکسچینج میں 35 رنگٹ، یعنی 0.75 فیصد کمی کے ساتھ 4,629 رنگٹ فی میٹرک ٹن پر آگیا۔
ملائیشین پام آئل کے نرخ منگل کو مسلسل تیسرے سیشن میں کمی کے ساتھ آٹھ ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئے کیونکہ حریف دالیان ویجیٹیبل آئلز میں کمزوری اور ستمبر میں ذخائر بڑھنے کے مارکیٹ کے توقعات نے قیمتوں پر دباؤ ڈالا۔
دسمبر میں ترسیل کے لیے بینچ مارک پام آئل کا معاہدہ برسا ملائیشیا ڈیریویٹو ایکسچینج میں دوپہر کے وقفے تک 35 رنگٹ، یعنی 0.75 فیصد کمی کے ساتھ 4,629 رنگٹ (1,134.56 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر آگیا۔
کوالالمپور میں قائم ایک تاجر نے کہا کہ ستمبر میں پیداوار زیادہ ہونے اور برآمدات کے کم اعدادوشمار کے باعث اختتامی ذخائر بڑھنے کی توقعات نے مارکیٹ کے رجحان کو مندی کا شکار کردیا ہے۔
کارگو سروے کرنے والی کمپنیوں انٹرٹیک ٹیسٹنگ سروسز اور ایم اسپیک ایگری ملائیشیا کے مطابق یکم سے 25 ستمبر کے دوران ملائیشیا سے پام آئل مصنوعات کی برآمدات گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 15.1 فیصد سے 24.3 فیصد تک کم رہنے کا امکان ہے۔
اگست کے اختتام پر ملائیشیا میں پام آئل کے ذخائر آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔ دالیان میں سویا آئل کا سب سے زیادہ فعال معاہدہ 0.23 فیصد جبکہ پام آئل کا معاہدہ 1.04 فیصد گر گیا۔