✕
دنیا

امریکا ایران جنگ بہت جلد جیت جائے گا، ٹرمپ

  • امریکا کے جنگ جیتنے کے بعد گیس کی قیمتیں تیزی سے کم ہوجائیں گی، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ امریکا کے حکام نے واشنگٹن اور ایران کے درمیان جنگ ختم کرنے کی کوشش کرنے والے ثالثوں سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ بہت جلد جیت جائے گا۔

ٹرمپ نے اوول آفس میں کہا کہ جہاں تک میرا تعلق ہے، ہم جیتنے والے ہیں، کسی نہ کسی طرح یہ جنگ ہمارے حق میں ختم ہوگی۔ یہ کافی تیزی سے ختم ہوجائے گی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے جنگ جیتنے کے بعد گیس کی قیمتیں تیزی سے کم ہوجائیں گی۔