مارکٹس
پام آئل کی قیمت میں 2 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ
- بینچ مارک پام آئل کنٹریکٹ ابتدائی کاروبار میں 98 رنگٹ یا 2.05 فیصد کمی کے ساتھ 4,674 رنگٹ فی میٹرک ٹن پر آگیا
ملائیشین پام آئل کے نرخ جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر 2 فیصد سے زائد کمی کا شکار ہوئے اور ہفتہ وار بنیاد پر بھی خسارے کی جانب گامزن رہے کیونکہ شکاگو میں سویا آئل اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی نے مارکیٹ پر دباؤ بڑھا دیا۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں دسمبر کی ڈلیوری کے لیے بینچ مارک پام آئل کنٹریکٹ ابتدائی کاروبار میں 98 رنگٹ یا 2.05 فیصد کمی کے ساتھ 4,674 رنگٹ (1,147.56 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر آگیا۔
رواں ہفتے اب تک اس کنٹریکٹ کی قیمت میں 3.1 فیصد کمی ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ ہفتے اس میں 1.74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔