✕
دنیا

روس کے اولیانوفسک میں یوکرینی ڈرون حملہ، بچے سمیت 8 افراد زخمی

  • فضائی دفاعی نظام نے رات گئے علاقائی دارالحکومت اور کم از کم 6 اضلاع کے اوپر 88 ڈرونز تباہ کیے
شائع اپ ڈیٹ

روس کے علاقے اولیانوفسک میں جمعہ کی صبح یوکرین کے ڈرون حملے میں ایک بچے سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ علاقائی گورنر الیکسی روسکِخ نے بتایا کہ حملے میں صنعتی اور شہری تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔

روس کے بیلگورود علاقے میں بھی یوکرینی ڈرون نے رات گئے ایک ٹرک کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ علاقائی حکام کے مطابق حملے کی اطلاع دی گئی ہے۔

ادھر وورونیز کے گورنر الیگزینڈر گوسیف نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے رات گئے علاقائی دارالحکومت اور کم از کم 6 اضلاع کے اوپر 88 ڈرونز تباہ کیے۔ حملوں میں 4 افراد زخمی ہوئے جبکہ رہائشی عمارتوں، گاڑیوں اور صنعتی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب پرم کے گورنر دمتری مخونن نے کہا کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کو ناکام بنانے کی کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک صنعتی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا تاہم جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔

رائٹرز ان اطلاعات کی آزادانہ تصدیق نہیں کرسکا۔