✕
مارکٹس

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1800 روپے کمی

  • عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر کمی سے 4,314 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمت میں بدھ کو عالمی مارکیٹ میں کمی کے رجحان کے مطابق کمی ریکارڈ کی گئی۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1,800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1,544 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 89 ہزار 176 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 1,800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے پر آگئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر کمی کے بعد 4,314 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 30 روپے کمی ہوئی اور یہ 7,008 روپے فی تولہ پر آگئی۔