✕
مارکٹس

خام تیل اور سویا آئل کی قیمتوں میں بہتری سے پام آئل کی مارکیٹ سنبھل گئی

  • بینچ مارک پام آئل کنٹریکٹ ابتدائی کاروبار میں 20 رنگٹ یا 0.41 فیصد اضافے سے 4,877 رنگٹ فی میٹرک ٹن ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

ملائیشین پام آئل کے فیوچرز میں منگل کو مسلسل دو کاروباری سیشنز میں کمی کے بعد دوبارہ تیزی آئی جسے خام تیل اور سویا آئل کی قیمتوں میں اضافے سے سہارا ملا، تاہم ڈالیان پام اولیین کی کمزور قیمتوں نے اس اضافے کو محدود رکھا۔

برسا ملائیشیا ڈیریویٹو ایکسچینج میں دسمبر کی ڈلیوری کے لیے بینچ مارک پام آئل کنٹریکٹ ابتدائی کاروبار میں 20 رنگٹ یا 0.41 فیصد اضافے سے 4,877 رنگٹ (1,197.10 ڈالر) فی میٹرک ٹن ہوگیا۔