✕
دنیا

یوکرین میں روسی ڈرون حملہ، بس میں سوار 5 افراد ہلاک

  • حملوں میں اضافے کے باعث شہری ہلاکتیں جنگ کے ابتدائی مہینوں کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، اقوام متحدہ
شائع اپ ڈیٹ

یوکرین کے حکام نے بتایا کہ بدھ کو ایک بس پر روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

دنیپروپیٹرووسک کے علاقائی گورنر اولیکساندر گانژا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ نکوپول ضلع میں ایک منی بس پر دشمن کے حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور کم از کم سات زخمی ہوگئے۔ روسی فوج نے ڈرون کے ذریعے بس کو نشانہ بنایا۔

نکوپول دریائے دنیپرو کے دوسرے کنارے پر واقع ہے جہاں سے روسی فوج کے زیرِ قبضہ زاپوریژیا جوہری بجلی گھر نظر آتا ہے۔ روسی فوج نے 2022 میں یوکرین پر حملے کے ابتدائی دنوں ہی میں اس جوہری بجلی گھر پر قبضہ کرلیا تھا۔

حکام کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں ایک سفید منی بس کی کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی دکھائی گئیں جبکہ گاڑی کے ایک جانب خون کے بہنے کے نشانات بھی نمایاں تھے۔

گانژا نے بتایا کہ مزید 7 افراد زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق حملوں میں اضافے کے باعث یوکرین میں شہریوں کی ہلاکتیں جنگ کے ابتدائی مہینوں کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔