✕
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی جی ایچ کیو میں ملاقات

  • دونوں جانب سے فوجی سطح پر موجود باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

انڈونیشیا کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے پیر کو راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) و چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے فوجی سطح پر موجود باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، بالخصوص پیشہ ورانہ تربیت، دفاعی تعاون اور مشترکہ مشقوں کے شعبوں میں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انڈونیشیا کے ساتھ دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، بالخصوص دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات کا اعتراف کیا۔