یو ایس اوپن : آخری لمحات کی شاندار واپسی، ٹاپ سیڈ آرینا سبالینکا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
- نوسکووا نے یوکرین کی نمبر 11 سیڈ مارٹآ کوستیُک کو 7-5، 5-7، 6-4 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی
یو ایس اوپن میں بیلاروس کی نمبر ون سیڈ ارینا سبالینکا نے دفاعی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے امریکہ کی ٹیلر ٹاؤن سینڈ کو 4-6، 3-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
دوسرے سیٹ میں 3-1 کی برتری کا سامنا کرنے کے بعد سبالینکا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے مسلسل تین بار ٹاؤن سینڈ کی سروس بریک کی۔ اب ان کا مقابلہ چھٹی سیڈ اور وِ مبلیڈن چیمپئن لِنڈا نوسکووا سے ہوگا، جنہوں نے یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 7-5، 5-7 سے شکست دی۔
دوسری جانب امریکی کھلاڑی جیسیکا پیگولا نے رومانیہ کی سورانا کرسٹیا کو 4-6، 3-6 سے ہرا کر چوتھی بار کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ یہ 36 سالہ کرسٹیا کا ممکنہ طور پر آخری گرینڈ سلیم میچ تھا۔ ایک اور مقابلے میں 26 ویں سیڈ ایما ناوارو نے روس کی اینا کالنسکایا کو سیدھے سیٹوں میں 2-6، 4-6 سے آؤٹ کرکے پیش قدمی قائم رکھی۔