✕
کھیل

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں لبوشین کو موقع دے دیا

  • آسٹریلوی ٹیم کو تماشائیوں کی جانب سے زبردست ہٹنگ کا سامنا متوقع مگر بیلی کو امید ہے توجہ کرکٹ پر ہی مرکوز رہے گی
شائع اپ ڈیٹ

خراب فارم کے باوجود آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف اگلے ماہ ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ میں مارنس لیبوشین کو برقرار رکھا ہے۔

جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے اس دائیں ہاتھ کے بلے باز کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا، تاہم اکتوبر میں ڈربن، گیبرہا اور کیپ ٹاؤن میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق اگرچہ لیبوشین کی حالیہ کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی، لیکن انتظامیہ کو ان کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے۔ اسکواڈ میں آل راؤنڈر کوپر کونولی، فاسٹ بولر مائیکل نیسر اور اسپنر میتھیو کونیمن کو شامل کیا گیا ہے۔ نیسر کیپ انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور ڈربن میں 9 اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ تک ان کی مکمل فٹنس کی امید ہے۔

2018 کے تنازع کے بعد جنوبی افریقہ کا یہ پہلا دورہ ہے، جہاں آسٹریلوی ٹیم کو شائقین کی سخت فقرے بازی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیلی نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام تر توجہ کرکٹ پر ہی مرکوز رہے گی۔