دنیا
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن تھائی لینڈ سے روانہ
- بحریہ کی تعیناتیاں عموماً 6 سے 9 ماہ تک جاری رہتی ہیں، تاہم جنگ یا تنازع کے دوران ان کی مدت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
امریکی بحریہ نے بتایا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن اتوار کو تھائی لینڈ سے روانہ ہوگیا، جہاں اس نے 5 روزہ بندرگاہی قیام کیا۔ یہ قیام ایک طویل تعیناتی کے دوران عارضی وقفہ تھا، جس میں مشرق وسطیٰ میں بھی کارروائیاں شامل تھیں۔
امریکی بحریہ کے کیپٹن ڈین کیلر، جو ابراہم لنکن کے کمانڈنگ آفیسر ہیں، نے ایک بیان میں کہاکہ ہم تھائی لینڈ کے عوام کی غیر معمولی مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔
بحریہ کی تعیناتیاں عموماً 6 سے 9 ماہ تک جاری رہتی ہیں، تاہم جنگ یا تنازع کے دوران ان کی مدت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔