✕
دنیا

چین کے صوبہ جیانگ شی میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک، 11 لاپتہ

  • سمندری طوفان ساؤڈیل کے باعث ہونے والی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں صبح تقریباً 4 بجے مٹی کا تودہ گرا
شائع اپ ڈیٹ

چین کے صوبہ جیانگ شی کے ایک قصبے میں مقامی حکام نے بتایا ہے کہ ہفتے کی صبح موسلا دھار بارش کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 11 دیگر لاپتہ ہوگئے۔

صوبہ جیانگ شی کے ضلع سوئی چھوان کے قصبے گاؤ پِنگ میں ہفتے کی صبح تقریباً 4 بجے (جمعے کو گرین وچ مین ٹائم کے مطابق رات 8 بجے) سمندری طوفان ساؤڈیل کے باعث ہونے والی شدید بارش کے نتیجے میں مٹی کا تودہ گرا، جس سے 12 مکانات کو نقصان پہنچا۔ ضلعی حکام نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے کے بعد اسی قصبے میں 10 سے زائد افراد ملبے تلے پھنس گئے۔