✕
کاروبار اور معیشت

پٹرول کی قیمت میں 58 پیسے اور ڈیزل میں 17 پیسے فی لیٹر کمی

  • نئی قیمتیں پیر تک نافذ العمل رہیں گی
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی حکومت نے آئندہ تین روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کردی۔

وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جمعے کو حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے مقررہ طریقۂ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی ڈپو قیمتوں میں نظرثانی کی۔

پٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 342.60 روپے سے کم ہوکر 342.02 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت بھی 17 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی، جس کے بعد یہ 371.61 روپے سے گھٹ کر 371.44 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

نئی قیمتیں ہفتہ 29 اگست سے پیر 31 اگست 2026 تک نافذ العمل رہیں گی۔ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر لاگت کے عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

گزشتہ جائزے میں، جو جمعرات کو کیا گیا تھا، حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔