دنیا
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، عباس عراقچی
پاکستان اور قطر کے ذریعے جو پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے وہ باضابطہ مذاکرات کے زمرے میں نہیں آتے، ایرانی وزیر خارجہ
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہفتے کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ نہیں کیا اور قطر اور پاکستان کے ذریعے جو پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے وہ باضابطہ مذاکرات کے زمرے میں نہیں آتے۔
عراقچی نے ایرانی خبر رساں ادارے شہرآرا نیوز کو بتایا کہ عمان کے ساتھ الگ ہونے والی بات چیت آبنائے ہرمز کے ذریعے سمندری راستہ طے کرنے پر مرکوز تھی جب کہ اس آبی راستے سے بحری آمدورفت دوبارہ شروع ہونے کے لیے امریکہ کو شرائط پوری کرنا ہوں گی۔