مارکٹس
الطہور لمیٹڈ کی پروڈکٹ پورٹ فولیو میں توسیع، پریما جیلاٹو آئس کریم لانچ
- نئی پروڈکٹ سے مارکیٹ میں کمپنی کی موجودگی مزید مضبوط ہوگی، انتظامیہ
الطہور لمیٹڈ (پریما) نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ اس نے پریمیم ڈیری آئس کریم جیلاٹو متعارف کراکے اپنی مصنوعات کے پورٹ فولیو کو وسعت دے دی ہے۔
پریما نے آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس میں اس کا اعلان کیا۔
کمپنی نے کہا کہ یہ لانچ مصنوعات کے پورٹ فولیو میں تنوع اور توسیع کی جانب ایک اور اہم قدم ہے جو صارفین کو معیاری مصنوعات کے بہتر انتخاب فراہم کرنے کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔
کمپنی نے مزید کہا کہ پریما جیلاٹو کی متعارف کرائی جانے والی نئی پروڈکٹ سے مارکیٹ میں کمپنی کی موجودگی مزید مضبوط ہوگی اور ’مستقبل کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرے گی۔
پریما کو 2007ء میں پاکستان میں پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ کمپنی دودھ اور ڈیری مصنوعات کی پیداوار اور پراسیسنگ کے کاروبار سے وابستہ ہے۔