دنیا
روس کے شامی فوجی اڈوں کے مستقبل پر معاہدہ طے پا گیا، شام
- شام کے 13 سالہ تنازع میں روس نے اسد حکومت کو اقتدار میں برقرار رکھنے کے لیے کلیدی فوجی امداد فراہم کی تھی
شام نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو کے ساتھ طے پانے والے نئے معاہدے کے تحت روس کے حمیمیم ایئر بیس اور طرطوس نیول بیس کو اگلے تین ماہ میں جوائنٹ ٹریننگ سینٹرز میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ اس دوران ان اڈوں کی شہری تنصیبات دمشق کے حوالے کر دی جائیں گی۔
سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے روس خطے میں اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ نئے شامی صدر احمد الشرع کے ماسکو دوروں کے بعد طے پانے والی اس یادداشت کو دونوں ممالک کے باہمی مفادات کے تحفظ کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔