دنیا
یوکرین پر روسی حملوں میں بچے سمیت 3 افراد مارے گئے
بورسپِل ضلع میں 3 مقامات کو روسی حملوں میں نشانہ بنایا گیا، عہدیدار
یوکرین کے دارالحکومت کیف کے گردونواح میں روسی حملوں کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
ایک عہدیدار کے مطابق ہفتے کو کیف کے قریب بورسپِل ضلع میں 3 مقامات کو روسی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔
کیف کی علاقائی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تراچینکو نے بتایا کہ حملوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب کیف کے میئر ویتالی کلٹسکو نے بتایا کہ فضائی حملے کے انتباہ کے بعد دارالحکومت کے 2 اضلاع میں آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
رائٹرز کے عینی شاہدین کے مطابق شہر میں کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن سے دارالحکومت کا مرکز لرز اٹھا۔
یوکرین کو روسی بیلسٹک میزائلوں کو مار گرانے کی صلاحیت رکھنے والے فضائی دفاعی نظام کی شدید کمی کا سامنا ہے۔