کاروبار اور معیشت

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4155 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4155 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 10 ہزار روپے کے بھاری اضافے سے 4 لاکھ 37 ہزار 936 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 8573 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 75 ہزار 459 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 27 ہزار 936 روپے پر جاپہنچی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 273 روپے کے اضافے سے 6624 روپے ہوگئی۔