آبنائے ہرمز مذاکرات میں پیشرفت، جلد معاہدے کی توقع ہے، امریکی وزیر خارجہ

  • ایران اور عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت پر بات چیت آگے بڑھی ہے لیکن ابھی حتمی معاہدہ نہیں ہوا، مارکو روبیو
شائع اپ ڈیٹ

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے مزید بحری جہازوں کے گزرنے سے متعلق ایران اور عمان کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے، تاہم ابھی کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا۔

مارکو روبیو نے محکمۂ خارجہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، لیکن ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔ ہمیں امید ہے کہ یہ بہت جلد ممکن ہو جائے گا۔